Saturday, 11 June 2011

حکومت رینجرز کی وردی میں موجود دہشت گردوں کو لگام دے مجلس وحدت مسلمین



جمعہ, 10 جون 2011 12:28
mwm_2رینجرز کے ہاتھوں نہتے نوجوان کی ہلاکت پر شدید مذمت کرتے ہیں ،حکومت رینجرز کی وردی میں موجود دہشت گردوں کو لگام دے اور کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے،رینجرز اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنا یا جائے ،شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو فی الفورر ہا کیا جائے۔
 ،علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا  مختار امامی،مولانا صادق تقوی،مولا حسین مسعودی ،علامہ آفتاب حیدر ،علامہ فرقان حیدر عابد ی ،علی اوسط سمیت دیگر کا اظہار مذمت
کراچی( )رینجرز کے ہاتھوں نہتے نوجوان کی ہلاکت پر شدید مذمت کرتے ہیں ،حکومت رینجرز کی وردی میں موجود دہشت گردوں کو لگام دے اور کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے،شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو فی الفورر ہا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں علامہ حسن ظفر نقوی،جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی ، مولانا مختار امامی،مولانا صادق رضا تقوی،مولا حسین مسعودی ،علامہ آفتاب حیدر ،علامہ فرقان حیدر عابد ی ،علی اوسط سمیت دیگر نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔
رہنماؤں نے رینجرز کے ہاتھوں معصوم اور نہتے نوجوان کی ہلاکت کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت پر معمور افراد جب عوام کی جانوں کے دشمن اور عوام کے قاتل بن جائیں تو ایسے حالات میں ملک کا دفاع کمزور پڑ سکتا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ آج سے چند ماہ قبل اسی طرح رینجرز کی بہیمانہ تشدد اور کاروائی کے نتیجہ میں دو شیعہ نوجوان رضویہ چورنگی کے مین روڈ پر گولیوں کی بوچھاڑ کا نشانہ بنے تھے لیکن عالمی ادارے اور ذرائع ابلاغ کی خاموشی کے سبب آج ہمیں ایک مرتبہ پھراسی طرح کے ایک سانحہ کا سامنا ہے،انکاکہنا تھا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گذر رہاہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے عوام کے دشمن بن چکے ہیں ایسے حالات میں ملک کو نازک اور حساس حالات سے نہیں نکالا جا سکتا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ایک طرف تو قانون نافذ کرنے والے ادارے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گھروں سے غائب کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب رینجرز اہلکار عوام کو ماورائے عدالت قتل کر رہے ہیں ،رہنماؤںنے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے کہ جنہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںنے بلا جواز گرفتار کر کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔
رہنماؤںنے صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں ماوارائے عدالت قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور اس گھناؤنے اقدام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور پاکستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،رہنماؤںنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناا ہلی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بندوقیں صرف اور صرف عام اور نہتے افراد پر چل رہی ہیں جبکہ دہشت گرد آزاد ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف کاروائی سے قاصر ہیں ،انہوںنے واضح کیا کہ خروٹ آباد اور کراچی کے واقعات ملک کے مفادات کے خلاف سازش ہیں لہذٰ ا سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ملوث رینجرز اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنا یا جائے۔

1 comment: